مفکر مجازی کا پیغام قائد قوم ملت کے نام
مفکر مجازی کا پیغام قائد قوم ملت کے نام از ۔ابو الفکر مظفرپوری نحمدہ ونصلی ونسلم علیٰ رسولہ الکریم یوں تو عوج و ثریا پر ہر کوئی فائز ہونا چاہتا ہے لیکن اس منزل کو نادر لوگ ہی طے کر پاتے ہیں اور س کے پیچھے ان کی کوششیں اور لگن ہوتی ہیں، اور بڑے بزرگ کی حوصلہ افزائی ۔ ہم آج بات کریں گے صرف بڑے بزرگ کی حوصلہ افزائی کے تعلق سے۔ کیوں کہ جس قوم کا قائد ہی نیند کے آغوش میں ہوں وہ قوم مردہ سے کم نہیں ہوا کرتی۔ تو ضرورت اس بات کی ہوئی کہ ہم ان کو نیند کے آغوش سے عالم حاضرہ کی طرف ایقاظ کرے اس کے لئے اب ہم اپنے افکار و نظریات کو اسلاف کی طرف مبذول کرانے کی کوشش کرتے ہیں۔ سرکار علیہ الصلوۃ والسلام غم امت میں رویا کرتے تھے پھر دور صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ اجمعین قیادت میں خلفائے اربعہ مشہور تھے، پھر حضرت ابوعبیدہ ابن جراح و خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہما ۔ ان حضرات کے صرف ایک بیان سے قوم میں جولانی کیفیت اور جبل استقامت عدو کے سامنے سینہ سپر رکھتی تھی۔ کیا آپ نہیں دیکھتے کہ اکناف عالم میں آج اسلام لہلہاتا ہوا نظر آرہا ہے۔ یہ وہی قائد کا نتیجہ ہے ج...