رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے تجارتی اصول
رسولِ کریم ، رؤف رّحیم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہر ہر معاملہ میں کامل و اکمل ہیں ، آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے زندگی کے ہر شعبے میں ہماری راہنمائی فرمائی ہے اور کیوں نہ ہو کہ ربُّ العالمین کا فرمان ہے : ( لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِیْ رَسُوْلِ اللّٰهِ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ ) ترجَمۂ کنزُ الایمان : بےشک تمہیں رسول اللہ کی پیروی بہتر ہے۔ ) پ21 ، الاحزاب : 21 ( انسانی زندگی میں تجارت کی اہمیت و ضرورت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، اسے اچھے اور بہترین انداز میں چلانے اور ترقی دینے کیلئے اس میں حسنِ معاملہ ، صداقت اور دیانت داری کا ہونا ضروری ہے جبکہ جھوٹ ، دھوکا اور وعدہ خلافی سے بچنے کی تاکید کی گئی ہے جیسا کہ حدیثِ پاک میں حضرت مُعاذ بن جبل رضی اللہُ عنہ سے روایت ہے : رسولِ انور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ ہدايت نشان ہے : تمام کمائیوں میں زیادہ پاکیزہ اُن تاجروں کی کمائی ہے کہ جب وہ بات کریں تو جھوٹ نہ بولیں اور جب اُن کے پاس اَمَانَت رکھی جائے تو خِیانَت نہ کریں ا...